Featuredاسلام آباد
ایم کیو ایم کا مسلم لیگ ق سے رابطہ
اسلام آباد : حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی قیادت نے مسلم لیگ ق سے رابطہ کیا ہے۔
یہ رابطہ وفاقی وزیر امین الحق نے بذریہ فون وفاقی وزیر مونس الہی سے کیا، جبکہ ایم کیوایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے بھی بات چیت کی۔
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔ جلد دونوں جانب کی قیادت آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے مشاورتی ملاقات کرے گی۔ ایم کیوایم کی قیادت پہلے بھی چوہدری برادران سے ایک ملاقات کر چکی ہے۔
دوسری طرف پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم جماعتیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیئے کوششیں کر رہی ہے۔