ماسکو: دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور خصوصاً مسئلہ افغانستان پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم عمران خان کی ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ اہم ملاقات جاری ہے جس میں مختلف امور پر بات چیت کی جارہی ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI meets President Vladimir Putin.
#PMIKInRussia pic.twitter.com/fnCbyW1k8k
— PTI (@PTIofficial) February 24, 2022
قبل ازیں آج صبح وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر بھی حاضری دی۔ یادگار کریمیلین کے الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر کی گئی۔ وزیراعظم نے یادگار پر پھول بھی رکھے۔