Featuredاسلام آباد

نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق وکیل نے ظاہر جعفر کو ذہنی مفلوج قرار دلوا کر سزا سے بچانے کی کوشش کی، عدالتی حکم پر ظاہر جعفر کا میڈیکل ہوا تو وہ ذہنی طور پر تندرست قرار پائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن ظاہر جعفر، افتخار اور جان محمد کے خلاف کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، پراسیکیوشن دیگر ملزمان کے خلاف کیس ثابت نہ کر سکی، بری کیا جاتا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ظاہر جعفر نے زبردستی نور مقدم کو اغوا کیا، ظاہر جعفر نے حبس بےجا میں رکھااور نور مقدم کے ساتھ زیادتی کی، سائنسی اور فرانزک شواہد نے ثابت کیا کہ نور مقدم کا قتل ظاہر جعفر نے کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close