گھوٹکی: سندھ وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے تیار ہے ، عوام چاہتی ہے سندھ میں تحریک انصاف کو موقع ملے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا گھوٹکی میں سندھ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام چاہتی ہے سندھ میں تحریک انصاف کو موقع ملے، سندھ کے عوام 15 سال سے پس رہے ہیں، سندھ کے عوام کہہ رہے ہیں کہ ہمارے حقوق کا حساب دو، سندھ کے لوگ تبدیلی کے سفر پر نکلنے کے لیے تیار ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ قافلہ 6 مارچ کو اپنی منزل کراچی پہنچے گا، سندھ کے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں، سندھ کے حکمرانوں نے غریب عوام کا استحصال کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری عوام کے حقوق کا حساب دیں، سندھ وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے تیار ہے۔