Featuredپنجاب

سیاسی و معاشی حالات خطرناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں

لاہور: تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق یکسوئی ہے، تیاری مکمل ہوگئی تو عدم اعتماد پیش کردیں گے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی و معاشی حالات خطرناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق یکسوئی ہے، تیاری مکمل ہوگئی تو عدم اعتماد پیش کردیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کو خلوص دل کے ساتھ حل کرنا ہوگا، چھوٹے صوبوں کا وفاق پر جو حق ہے وہ انتہائی اہم ہے، چھوٹے صوبوں کے حق کی پاسداری کرنی ہوگی، برادر ممالک سے اچھے تعلقات پاکستان کے حق میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نقل کے لیے بھی عقل چاہیئے، عوام ہاتھ اٹھا کر کہتے ہیں کرپٹ حکومت سے کب جان چھوٹے گی، عوام ہاتھ اٹھا کر کہتے ہیں کہ کب مہنگائی سے جان چھوٹے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close