Featuredسندھ

اب وقت آگیا ہے اس کٹھ پتلی کو جانا ہے

کراچی:  ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے،اسلام آباد پہنچ کر ہم اس حکومت پر حملہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو کا لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں، کراچی کے لوگ بڑی تعداد میں مزار قائد کے باہر جمع ہیں، ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، کراچی والے بھی سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے اس کٹھ پتلی کو جانا ہے، اسلام آباد پہنچ کر ہم اس حکومت پر حملہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی منی پاکستان ہے، کراچی میں ہر صوبے اور زبان بولنے والے بستے ہیں، ہمارا مارچ قائد اعظم کے مزار سے شروع ہورہا ہے، کراچی کے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ناجائز ،نالائق، نااہل وزیراعظم نے کراچی کے حق پر ڈاکا مارا ہے، اب وقت آگیا ہے اس کٹھ پتلی کو جانا ہے، سلیکٹڈ نے آپ کے ووٹ، جیب، پیٹ پر ڈاکا مارا ہے، اپوزیشن جماعتیں طے کرچکیں عمران خان کو گھر بھیجنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں عمران خان نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، اسلام آباد پہنچ کر ہم اس حکومت پر حملہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close