شکارپور: یہ بینظیر بھٹو کی نہیں یہ زر اور زرداری کی پارٹی ہے، ان کا مقابلہ کرنے کیلئے عمران خان کا قافلہ میدان میں اترا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سنا ہے آج بلاول بھی پنجاب کیلئے نکل رہے ہیں، سندھ کے عوام سے پوچھنے آیا ہوں 15سال میں پی پی نے کیا کیا؟، ہم سندھ میں صحت کارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن یہ رکاوٹ ہیں، تھر کے لوگوں کو ہم نے صحت کارڈ دے دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے دیوالیہ معیشت کو سہارا دیا اور استحکام کی طرف لے کر آئے، یہ بینظیر بھٹو کی نہیں یہ زر اور زرداری کی پارٹی ہے۔