Featuredاسلام آباد

سارے مفاد پرست اکٹھے ہوگئے ، ہمیں اپنے اتحادیوں پر پورا بھروسہ اور فخر ہے

اسلام آباد: اپوزیشن کی تحریک کا نقصان خود ان کو ہوگا، 30 دن کے بعد انہوں نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے

: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ بندر بانٹ کیسے ہونی چاہیئے، آپ کی تحریک ناکام، عمران خان اور مضبوط ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اندر عدم اعتماد پر ڈیڈ لاک آگیا ہے، اپوزیشن جماعتوں میں عدم اعتماد پر فیصلہ سوالیہ نشان ہے۔ اپوزیشن کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ بندر بانٹ کیسے ہونی چاہیئے، اپوزیشن جو تماشا لگانا چاہتی ہے وہ تقریباً 9دن کا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے مفاد پرست اکٹھے ہوگئے ہیں، اپوزیشن میں 12 لوگوں کا جرگرز گروپ ہے، ہمیں اپنے اتحادیوں پر پورا بھروسہ اور فخر ہے، اپوزیشن کبڈی کا کھیل کھیل رہی ہے، آپ کی تحریک ناکام، عمران خان اور مضبوط ہوگا، آپ کے 12 بندے اڑ جائیں گے، یہ 10 دن کا لانگ مارچ لے کر نکلے ہیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ 23 مارچ کو یہ نہیں آئیں گے، فضل الرحمان کو پتہ ہونا چاہیئے 1990 کی تحریک کا کیا ہوا، آپ لال حویلی آئیں استعفے دینے ہیں، 90 کی احتجاجی تحریک میرا آئیڈیا تھا کیا نتیجہ نکلا کچھ نہیں ہوا، خدا کا شکر ہے یہ خود کہہ رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے، شکر ہے اپوزیشن کہہ رہی ہے کوئی فون کال نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا نقصان خود ان کو ہوگا، 30 دن کے بعد انہوں نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے، رات میں محفل موسیقی کرتے ہیں دن میں گاڑیاں لیکر نکلتے ہیں، یہ خلفشار اور انتشار کی باتیں کررہے ہیں مگر جھاڑو پھر جائیگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close