Featuredاسلام آباد
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی 3 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ وزیراعظم نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کا اعلان کیا۔ نیپرا کا کام سماعت کرنا ہے۔ سبسڈی دینا یا نہ دینا حکومت کا کام ہے۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا اعلان سر آنکھوں پر لیکن اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، حکومتی اعلان پر عمل کیسے کرنا ہے اس پر ابھی ہم غور کریں گے۔ آج اس حوالے سے پاور ڈویژن حکام سے ملاقات ہوگی۔