امریکی حمایت اور مدد پر بھروسہ کرنا یوکرین کی بہت بڑی غلطی ہے۔
حزب اللہ کے اعلی عہدیدار سید ہاشم صفی الدین نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکی حمایت اور مدد پر بھروسہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔ یوکرین کی اس تازہ صورت حال نے اس بات کو ثابت کیا ہے۔
سید صفی الدین نے یوکرین بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے مغرب کے ساتھ پہلے تو یوکرین کو ورغلایا اور اس کے بعد ان کے ہر طرح کی مدد کا وعدہ کیا لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے مفادات خطرے میں ہیں تو اپنے مفاد کو محفوظ کرنے کے لئے انہوں نے پسپائی اختیار کر لی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جب دیکھا کہ یوکرین کا مسئلہ سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے تو انہوں نے اس ملک کے ساتھ ملک کر جنگ کے بارے میں اپنا فیصلہ بدل دیا۔
حزب اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس بات کو ہم نے لبنان میں عملی ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ امریکا نے اپنی اسی سازش سے لبنان میں بہت سے لوگوں کو پہلے ورغلایا اور پھر بعد میں ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔