Featuredاسلام آباد

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، تیل کمپنیاں پریشان

اسلام آباد : آئل ریفائنریز اور کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے پریشان کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، تیل کمپنیوں اور ریفائنریز نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم کے خطاب کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے کی اچانک کمی کے اعلان پر جہاں عوام نے خشگوار حیرت کا اظہار کیا، وہیں شعبے سے وابستہ کمپنیوں کو پریشان کردیا ہے۔

اوگرا نے تحفظات پر ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا،  چیئرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت آج ہوگا، اجلاس میں کمپنیوں اور آئل ریفائنریز کے سربراہان سمیت شریک ہوں گے۔

چئیرمین او سی اے سی، ایم ڈی پارکو، ایم ڈی پاکستان ریفائنری لمٹیڈ، ایم ڈی پی ایس او، ایم ڈی شیل، ایم ڈی ٹوٹل پارکو اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں قیمتوں میں کمی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل زیر بحث آئیں گے۔ ایکس ریفائنری قیمت ڈپو پرائس اور کمپنیوں کو معاوضے کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close