واشنگٹن: روس کے صدرولادی میرپوٹن نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔
امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ آمروں کواپنے غلط اقدامات کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے اسٹیٹ آف یونین سے خطاب میں کہا کہ روس کے صدرولادی میرپوٹن نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔ آمروں کواپنی غلطیوں کی قیمت چکانا پڑتی ہے انہیں بھی چکانا ہوگی۔
صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے یوکرین پرحملہ کر کے آزاد دنیا کی بنیاد ہلانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ غلطی پر ہیں۔ روسی صدر کو اپنے غلط فیصلے کی قیمت چکانا پڑے گی جس کے اثرات دیرپا ہوں گے۔
امریکی صدرجو بائیڈن نے روسی طیاروں کے لئے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ فضائی حدود بند کرنے اور روسی شخصیات کے امریکا میں اثاثے منجمد کرنے سے روس مزید تنہائی کا شکار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے عوام کا روسی جارحیت کیخلاف جذبہ قابل تعریف ہے۔ امریکا یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔