Featuredبلوچستان

ایم کیو ایم پہلے سے بہتر ہے لیکن کمزوریاں بھی ہیں

کوئٹہ: کسانوں کو تباہ کرنے والے جاگیردار آج پارلیمنٹ میں ہیں، ایم کیو ایم پہلے سے بہتر ہے لیکن کمزوریاں بھی ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعزاز کی بات ہے بلوچستان کے وکلا سے خطاب کرنے کا موقع ملا، سانحہ 8 اگست میں 56 وکلا شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوئے، کسی جمہوری معاشرے میں لاپتہ کرنے والے نہیں ہوتے، بلوچستان والوں کے اور ہمارے دکھ اور درد ایک ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک قومی جدوجہد کا حصہ بنا چاہیئے جس میں وکلا سربراہی کریں، ایوانوں میں قانون سازی کیلئے بلوچستان کے وکلا ہماری مدد کریں، آئیں مورثی سیاست کیخلاف ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں، کسانوں کو تباہ کرنے والے جاگیردار آج پارلیمنٹ میں ہیں، ایم کیو ایم پہلے سے بہتر ہے لیکن کمزوریاں بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرف کا ساتھ دینے پر معافی مانگتے ہیں، پشتونوں کیخلاف آفاق احمد کے بیان کی ایم کیو ایم نے اسی وقت مذمت کی تھی، کراچی تو اب پشتونوں کے ہاتھ کی چائے کا عادی ہے، پشتون کراچی کا سرمایہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close