Featuredانٹرٹینمنٹ
انجلینا جولی نے یوکرین کی دل دہلا دینے والی تصاویر شیئر کردیں
انجلینا جولی نے یوکرین کی تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں
اقوامِ متحدہ کی خصوصی سفیر اور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے روس کی جانب سے یوکرین پر کی جانے والی مسلسل بمباری کی تازہ ترین تفصیلات بتائی ہیں۔
انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر یوکرین کی کچھ دل دہلا دینے والی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ ’گزشتہ کئی دنوں میں 0.5 ملین یعنی 5 لاکھ سے زائد افراد یوکرین سے ہمسائے ممالک میں نقل مکانی کر چکے ہیں‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ ’اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کا اندازہ ہے کہ اگر صورتحال مزیدخراب ہوئی تو یہ تعداد 40 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے‘۔
انجلینا نے لکھا کہ’اس وقت یہ اہم ہے کہ یوکرین کے شہریوں کو پناہ دینے والے ممالک تنازعات اور عدم تحفظ سے فرار ہونے والے تمام افراد کا ایسے ہی خیرمقدم کرتے رہیں‘۔
یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو ہمسائے ملک یوکرین پر حملہ کر دیا تھا