Featuredسندھ

سندھ ہائی کورٹ سے صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور

کراچی : محسن بیگ کے خلاف مقدمہ عمران خان اور مراد سعید کی ایماء پر بنایا گیا

سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
 
سندھ ہائیکورٹ میں گرفتار صحافی محسن بیگ کی جانب سے رشوت لینے کے الزام پر دائر مقدمے کے خلاف ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
 
سندھ ہائی کورٹ مناسب جواب نہ ملنے پر ایف آئی اے افسران پر برہم ہوگئی۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آپ کچھ نہیں جانتے تو ہم جیل بھیج دینگے۔ ہم بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔ ہم یہاں شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بیٹھے ہیں۔
 
عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں ایک ہی دن میں لاہور اور اسلام آباد میں مقدمہ کیسے درج ہوگیا؟ ملزم جیل میں ہے تو آپ نے اسی دن کراچی میں مقدمہ کیسے درج کرلیا؟
 
وکیل محسن بیگ بیرسٹر لطیف کھوسہ نے کہا کہ مقدمے میں کہیں بھی محسن بیگ کا نام نہیں ہے۔ محسن بیگ کے خلاف مقدمہ عمران خان اور مراد سعید کی ایماء پر بنایا گیا۔
 
عدالت نے گرفتار صحَافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا اور اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close