Featuredدنیا

روس کا یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر قبضہ

کیف : یوکرینی حکام نے یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر روسی قبضے کی تصدیق کردی۔

 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یورپ کے سب سے بڑے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضہ کرلیا ہے، جس پر حملے کے دوران خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔
 
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کُلیبا نے جوہری پلانٹ پر حملے اور قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ این پی پی ہر طرف سے گولی باری کر رہی ہے۔ آگ پہلے ہی بھڑک چکی ہے، اگر اسے نہ روکا گیا تو یہ چرنوبل سے 10 گنا بڑا ہو جائے گا۔ روسیوں کو فوراً آگ بند کرنا چاہیے، ’ فوری طور پر، فائر برگیڈ کو اجازت دینا چاہیے۔
 
یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ پر قبضہ ہوچکا ہے لیکن جوہری پلانٹ کو تاحال یوکرین کے لوگ ہی آپریٹ کررہے ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close