Featuredاسلام آباد

شدت پسندی کیخلاف اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے

اسلام آباد: شدت پسندی منبر،اسکول اورتھانہ کےکردارادا نہ کرنےکا نتیجہ ہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے پشاور دھماکے کے بعد فواد چوہدری نےسوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنالیتا ہے، شدت پسندی کیخلاف اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اقدام کرنے ہوں گے اس کیلئے اتفاق رائے چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close