Featuredکھیل و ثقافت
پشاور دھماکے اور شین وارن کے غم میں پنڈی ٹیسٹ میں ایک منٹ کی خاموشی
راولپنڈی: آسٹریلین لیجنڈ شین وارن کی یاد میں اور پشاور دھماکے کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
One-minute silence observed in Pindi Stadium for Peshawar victims and Shane Warne. #PAKvAUS pic.twitter.com/5vIspAVmyr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 نمازی شہید جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب گزشتہ روز ہی آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے، شین وارن تھائی کے ایل ویلا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی اننگز کا آغاز ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز سے کردیا۔