Featuredاسلام آباد
وزیرداخلہ نے پشاور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی
اسلام آباد: دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کا قلع قمع کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں مساجد و مذہبی مقامات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات، ملاقات میں وزیرداخلہ نے پشاور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں مساجد و مذہبی مقامات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کا قلع قمع کریں گے۔
واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں قائم جامع مسجد کوچہ رسالدار میں بم کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 57 نمازی شہید ہوگئے، جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔