کراچی : پاکستان کی ہوائی بازی کی صنعت میں ایک اور ائرلائن کا اضافہ ہوگیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایئرلائنز کو دو سال کے لیے لائسنس کا اجراء کردیا ، وفاقی کابینہ نے کیو ائیر ویز کو لائسنس دینے کی منظوری دی تھی۔
مذکورہ لائسنس کی معیاد یکم فروری2022 سے جنوری2024 تک ہوگی، دو سال بعد لائسنس کو متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد لائسنس کی معیاد میں اضافہ کیا جائے گا۔
قواعد و ضوابط کے مطابق نئی ایئر لائن "کیو ایئرویز” کو تین بلنگ سائیکل کی مد میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی فیس جمع کرانا ہوگی۔