Featuredاسلام آباد

ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، زیراعظم

 اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے خلاف ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں

عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں، اپوزیشن اپنا شوق پورا کرکے دیکھ لے، اندازہ ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے، تحریک انصاف کے سب ارکان متحد ہیں، اور تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے، انہیں اندازہ ہوجائے گا۔

ارکان نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم کہیں نہیں جار رہے ہیں اور ایسا سوچا بھی نہیں ،ہمارے بارے میں مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close