Featuredسندھ

حکومت سندھ پر عوامی سطح پر عدم اعتماد ہوچکا : حلیم عادل

کراچی: مولانا نے ہر دور میں صرف مال ہی بنایا،تحریک عدم اعتماد تمام پارٹیوں کو لیے اندھا کنواں ثابت ہوگی

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان پر سب کا اعتماد ہے، جہانگیر ترین، علیم خان کا اعتماد صرف عمران خان پر ہے، سندھ حکومت پر عوامی سطح پر عدم اعتماد ہوچکا ہے، سندھ سے زرداری راج کے خاتمے کا وقت ہوا جاتا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر دیکھ کر بہت سے لوگ گھبرا گئے ہیں، مسٹر ٹین پرسنٹ اب مسٹر 80 پرسنٹ بن چکا ہے، مولانا نے ہر دور میں صرف مال ہی بنایا،تحریک عدم اعتماد تمام پارٹیوں کو لیے اندھا کنواں ثابت ہوگی، اس کے بعد ان سب کی خیریت پوچھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری صاحب بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں، ایک ویہاڑی بلاول کے سارے مارچ پر بھاری، سرکاری افسران، 30 ہزار والے جیالے بھی ویہاڑی کے آگے کچھ نہیں ہیں۔ بلاول زرداری اسلام آباد پہچنے سے پہلے ہمیں ضرور جواب دیں، بلاول زرداری جواب دو 14 سال میں کرپشن کا حساب دو۔

انہوں نے کہا کہ 8900 ارب میں سے اب یہ خرید و فروخت کرنا چاہتے ہیں، سندھ کی روڈیں سڑکیں سب بن گئی، کیا سندھ کی اسکولوں اسپتالوں میں سہولتیں موجود ہیں، آصفہ ہماری سندھ کی بیٹی ہیں، انہیں ریسکیو 1122 نے فوری مدد کی، لیکن سندھ میں افتخار لُنڈ گرا نہ ایمبولینس نہ ہی کوئی کینولا ملی، کیا سندھ میں ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پر عوامی سطح پر عدم اعتماد ہوچکا ہے، سندھ سے زرداری راج کے خاتمے کا وقت ہوا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close