Featuredکھیل و ثقافت
پنڈی ٹیسٹ : آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے 27 رنز درکار
راولپنڈی: ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل ختم ہونے پرآسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 449 رنز بنالیے
پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے آسٹریلیا کو مزید27 رنز درکارہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں سات وکٹ پر 449 رنز بنالیے اور اسے خسارہ پورا کرنےکے لیے27 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔