Featuredپنجاب

علیم خان اور جہانگیر ترین نے ہاتھ ملا لیا

لاہور: علیم خان اور جہانگیر ترین نے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا جس کے بعد علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

کپتان کے دو پرانے کھلاڑی عدم اعتماد کے میچ میں اہم جوڑی بن کر سامنے آگئے۔

جہانگیر ترین کے گھر پنجاب کے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی اکھٹے ہوئے، علیم خان بھی اجلاس میں موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان نے جب جدوجہد شروع کی تو مجھ سمیت بہت سارے ساتھی عمران خان کے ساتھ تھے جن میں سب سے نمایاں جہانگیر ترین تھے، جتنا جہانگیر ترین نے خود کو وقف کیا ہم سب تحریک انصاف والے ان کے مشکور و ممنون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دوستوں میں اضافے کا نام ہے، مشکل میں دوستوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے، میں جہانگیر ترین کا ساتھ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

علیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد میں جس جس کا حصہ ہے اس میں جہانگیر خان ترین بھی نمایاں ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close