Featuredپنجاب

عمران خان کے لہجے کی تلخی اور گالم گلوچ اب انہیں بچا نہیں سکتی

گجرات: ہار جیت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، ہمارا اتحاد ہی لانگ مارچ کی کامیابی ہے، ہمارا مقصد اس حکومت کو اب گھر بھیجنا ہے

ہمارے مارچ سے اسلام آباد والے گھبرا گئے، عمران خان کے پاس 24 گھنٹے ہیں استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنے مایوس ہوچکے ہیں اب وہ مزید گالم گلوچ کریں گے، عمران خان کے لہجے کی تلخی اور گالم گلوچ اب انہیں بچا نہیں سکتی، ہمارا ٹارگٹ صرف عمران خان ہیں، سلیکٹیڈ وزیر اعظم کو ہٹا کر صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

بلاول کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف اکٹھی ہیں، ہمارا اتحاد ہی لانگ مارچ کی کامیابی ہے، ہمارا مقصد اس حکومت کو اب گھر بھیجنا ہے، ہار جیت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، پہلے بھی سینیٹ میں سب نے دیکھا اب بھی دیکھ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج آصف زرداری ، شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماوں دوبارہ ملکر مشاورت کررہے ہیں، وزیر اعظم یا اسپیکر میں کس کے خلاف پہلے عدم اعتماد آتی ہے اسکا فیصلہ اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی کرے گی، عمران خان کہتے ہیں کہ انکو نکالا گیا تو وہ خطرناک ثابت ہوں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان نے ملک و عوام کو جو نقصان پہنچایا ہم وہ مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو پتہ لگ جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، اب بس بہت ہوچکا ہے، پورا ملک سراپا احتجاج ہے، ہمارا مطالبہ ہے صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں، حکومت کا ہر وعدہ جھوٹا ثابت ہوا، آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے ملک کو مشکل سے دوچار کردیا گیا، عوام ملک میں مہنگائی کا بوجھ اٹھارہے ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ سے اسلام آباد والے گھبرا گئے، عمران خان کے پاس 24 گھنٹے ہیں استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close