ق لیگ نے علیم خان کو بطور وزیراعلیٰ مسترد کردیا
اسلام آباد : عثمان بزدار کو ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہنے دیا جائے۔
تحریک انصاف کے وفد نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلی پنجاب پیش کیا، جسے ق لیگ نے مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہنے دیا جائے۔
جہانگیرترین گروپ میں شمولیت کے بعد علیم خان سرگرم ہیں اور اس وقت انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں ڈیرہ ڈال لیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جو پیغامات ان تک پہنچائے گئے ہیں، اس سلسلے میں علیم خان کا آئندہ چند روز میں برطانیہ جانے کا امکان ہے۔
اپنے دورے کے دوران علیم خان جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کریں گے، اس دوران ان کی برطانیہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو تمام تر تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ گورنر سندھ علیم خان کو وزیراعظم سے فوری ملاقات کرنے پر قائل نہ کر سکے۔
اسلام آباد میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تین وزراء نے اور ق لیگ کے لیگ کے وزراء طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے وفد نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلی پنجاب پیش کیا، جسے ق لیگ نے مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہنے دیا جائے۔