Featuredاسلام آباد

آج ہم نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے : شہباز شریف

اسلام آباد :  پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

ر آصف علی زرداری، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ہ کل ہماری مشاورت ہوئی تھی اور تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آج ہم نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور آج ہر شخص منگائی اور بےروزگاری سے تنگ ہے۔ کیا مہنگائی بیرونی سازش کی وجہ سے ہوئی ؟

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ خارجہ محاذ پر بھی حکومت ناکام ہو چکی ہے جبکہ وزیر اعظم نے حالیہ تقریر کے دوران یورپی ممالک کو بھی ناراض کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر بدترین انتقام کیا گیا، ہم نے فیصلے ذاتی مفاد کے لیے نہیں کیے بلکہ پاکستانی عوام کے لیے کیے ہیں اور یہ کہنا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے سراسر غلط ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں شروع سے ہی پتہ تھا کہ یہ مغربی ایجنٹ ہیں اور آج ہر شخص سمجھتا ہے کہ موجودہ حکومت میں ملک انحطاط کی طرف گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کہا تھا ایک ایک بات حقیقت بن کر سامنے آئی اور شروع دن سے آج تک اپنے مؤقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے اس لیے ہم قوم کے سامنے شرمندہ نہیں۔ عمران خان نے مغربی تہذیت کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close