Featuredسندھ

خبردار : گائے کا گوشت اور دودھ استعمال نہ کریں

کراچی: سندھ بھر میں گائے، بھینسوں میں جلدکی بیماری لمپی وائرس پھیل جانےسے مویشی بیمار ہو رہے ہیں ۔

کیٹل پوکس یا لمپی وائرس کے حوالے سے ماہرین صحت نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ گائے کا گوشت اور دودھ نہ لیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیٹل پوکس یا لمپی وائرس گائے کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا وائرس پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں گائے، بیل بھینسوں میں جلدکی بیماری لمپی وائرس پھیل جانےسے مویشی بیمار ہو رہے ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نظیر احمد کلہوڑو کاکہنا ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیز سے مویشی کی کھال میں چیچک کی طرح زخم ہو رہے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا مویشیوں میں دودھ اور وزن کی کمی واقع ہو رہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ لمپی وائرس مچھر اور مکھی کے کاٹنے سے دوسرے صحت مند جانوروں میں پھیل رہا ہے تاہم لمپی وائرس میں مبتلا مویشیوں میں شرح اموات 2 فیصد ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نے بتایا کہ انسداد لمپی وائرس ویکسین کے ذریعہ مویشیوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close