Featuredپنجاب

وفاقی وزراء بھی بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں

مرکزی حکومت کے کئی اہم وزراء عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بعد وفاق میں بھی عثمان بزدار کی تبدیلی کی گونج سنائی دینے لگی، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی پنجاب میں وزرات اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو وفاقی حکومت کے کئی اہم سینئر وزراء نے عثمان بزدار کی تبدیلی کا مشورہ دیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی ملک کے سب سے بڑے صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک بھی پنجاب میں گورننس میں بہتری اور پارٹی امیج بہتر کرنے کے لیے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پنجاب میں متحرک پارٹی شخصیت کو وزیراعلیٰ دیکھنے کے خواہشمند ہیں، آج قیادت کے ساتھ مشاورت میں اس حوالے سے رائے دیں گے۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا جو عمران خان نے قبول کرنے سے انکار کردیا اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close