اس بار بھی اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہوں گی : فواد چودھری
اسلام آباد: ماضی میں مولانا فضل الرحمان نے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کی، بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کیلئے خرید وفروخت کا بازار لگایا گیا
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان مزید مضبوط ہوکر اس سازش سے باہر نکلیں گے، ہم مزید اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے، اپوزیشن کو حیران کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی، کورونا کے باوجود ہماری معیشت ساڑھے 5فیصد پر سالانہ ترقی کررہی ہے،اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا مشکلات کے باوجود معیشت ساڑھے 5فیصد پر ہے، اپوزیشن نے صرف سیاسی نہیں بلکہ معیشت پر بھی حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کا اعتماد مجروح کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان مزید مضبوط ہوکر اس سازش سے باہر نکلیں گے، ہم اپوزیشن کا آخری شوق بھی پورا کراکر حیران کردیں گے، ہم مزید اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے، اپوزیشن کو حیران کردیں گے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ماضی میں عدم اعتماد کی تحریک میں نوٹوں کی بوریاں کھولی گئیں، بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کیلئے خرید وفروخت کا بازار لگایا گیا، نواز شریف اور آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی، اس بار اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہوں گی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا ایک ہی مقصد ملک کو لوٹنا ہے، ماضی میں مولانا فضل الرحمان نے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کی، ایک ننھا منا لیڈر مارچ کے لیے اسلام آباد آیا ہے، لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے سندھ کا پیسہ بہایا گیا۔