Featuredپنجاب

قوم عمران نیازی کے بھاشن سن سن کر تھک گئ ہے

لاہور : عمران نیازی کے منہ پر ٹیپ لگا دینی چاہیے ،  یہ شخص اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے

حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم عمران نیازی کے بھاشن سن رہی ہے، قوم کے کان چور،ڈاکو لیٹرے سن کر تھک گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی حرکات وسکنات کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ عمران خان سیکیورٹی کے لیے خدشہ ہے۔ کیا عمران خان کا ایک عوامی جلسے سے غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں تھا۔ اس کے وزیر خزانہ کو بھی کہنا پڑا کہ ان کو یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے منہ پر ٹیپ لگا دینی چاہیے۔ یہ جو دو جلسے ہوئے بتائیں کہ ہوا کس کی اکھڑی ہوئی ہے؟

کیا کبھی تقریروں میں کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے؟ کیا تقریروں میں دوائی مہنگی، کسانوں کے برے ہال کا ذکر کیا؟

حمزہ شہباز نے کہا کہ اب غیر ملکی ممالک بھی اس کے انتقام سے محفوظ نہیں ہیں۔ یہ شخص اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ پاکستانی معشیت آج آئی سی یو میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close