Featuredاسلام آباد

عمران خان دھمکیاں مت دیں، ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہنیں

اسلام آباد: ہم عمران خان کا وہ حال کریں گے، جو اشرف غنی کا ہوا۔

فضل الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان دھمکیاں مت دیں، ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہنیں، ہم عمران خان کا وہ حال کریں گے، جو اشرف غنی کا ہوا۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان نے ملک اور معیشت کو تبا ہ کردیا ہے، عمران خان نے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آکر خوشی کا اظہار کیا، عمران خان کو فنڈنگ اسرائیل، امریکا اور بھارت سے ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تقاریر میں غیر مناسب زبان استعمال نہ کریں، ہم مقابلہ کرنا جاتنے ہیں، تہمت نہ لگائیں، حقائق سامنے لائیں گے، ہم نے پہلے دن سے آپ کی حکومت نہیں مانی، ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والوں نے نوجوانوں کو گمراہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آچکی ہے، ہم کامیاب ہوں گے اور عمران خان کو ہٹانے میں فتح ہوگی، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے میں تاخیر کیوں کرتا ہے؟، پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب بنائیں گے۔

اس کے علاوہ لیاقت خٹک اور ان کے بیٹے احد خٹک نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت اختیار کرلی، لیاقت خٹک نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا وعدہ کیا گیا جو پورا نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close