Featuredاسلام آباد

عالمی بینک کی جانب سےحکومت کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی قرض کی یہ رقم ہاؤسنگ منصوبوں، پنجاب اربن لینڈ سسٹم کیلئے فراہم کی جائے گی۔ کم آمدنی والے افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دیا جائے گا۔

قرض فراہمی سے گھروں کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ‏8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پاکستان ہاوسنگ فنانس پراجیکٹ کیلئے خرچ کیئے جائیں گے۔

‏15 کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب اربن لینڈ سسٹم پراجیکٹ اور ‏20 کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب ہاوسنگ پروگرام کے لیے استعمال کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close