لاہور : افراتفری کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے ،عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ، افراتفری کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ترقی کا سفر روکنے کیلئے اپوزیشن سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ افراتفری کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتیات کے گرد گھومتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔ عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔ وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔