سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے ایم پی ایز شخصی ضمانت پر رہا
اسلام آباد: عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے ضمیر خریدے جارہے ہیں
معاون خصوصی شہباز گل نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے دونوں ایم این ایز کو تھانے سے رہا کروالیا ہے۔
شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دونوں ایم پی ایز کو شخصی ضمانت پر رہا کیا ہے، سندھ پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، سندھ ہاؤس واقعہ نہیں ہوناچا ہیے تھا، کارکنان کو سندھ ہاؤس کا گیٹ نہیں توڑنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے ضمیر خریدے جارہے ہیں، گزشتہ روز میں نے ایک ایم این اے کو کچھ کہا جس پر شور مچ گیا، میں معذرت کرکے اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، بتایا جائے سندھ ہاؤس میں خریداری کیوں کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجا ریاض کو جس دن ٹکٹ دیا گیا اس دن بنی گالہ میں موجود تھا، راجا ریاض صرف پاؤں نہیں پڑے باقی سب کچھ کیا، راجا ریاض کو عمران خان کے نام پر ووٹ ملے، احتجاج ہوگا لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر ہوگا۔