Featuredسندھ

دوسرے کے ٹکڑے پر پلنے والے کو شرم آنی چاہیئے

کراچی: مونس الہٰی نے شیخ رشید کو جواب میں ایک تھپڑ رسید کیا، دوسرے کے ٹکڑے پر پلنے والے کو شرم آنی چاہیئے۔

رہنما ق لیگ کامل آغا کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات ہوئی ہے، ق لیگ میں مشاورت کا عمل جاری ہے، قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی منظور ہوگا، دوسرے کے ٹکڑے پر پلنے والے کو شرم آنی چاہیئے۔

کامل آغا کا کہنا ہے کہ حالات کی سنگینی شیخ رشید کے بیان سے واضح ہو رہی ہے، وزیراعظم نے کل جو گفتگو کی وہ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی نے شیخ رشید کو جواب میں ایک تھپڑ رسید کیا، شیخ رشید کو اپنی وزارت کی فکر ہے، شیخ رشید نے ہمیشہ بلیک میلنگ کی سیا ست کی، ہم نے کبھی بلیک میلنگ کی سیاست نہیں کی، ہم نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3سالوں میں حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، ملک میں کرپشن اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے، پی ٹی آئی اپنی ہی جماعت کو سنبھال نہیں سکی، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا، حالات کی سنگینی شیخ رشید کے بیان سے واضح ہو رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close