Featuredاسلام آباد

جو قانون کو ہاتھ میں لے گا، قانون اسے ہاتھ میں لے گا : وزیر داخلہ

 اسلام آباد میں کسی ملیشیا کو داخلے کی اجازت نہیں ، ہم چٹان اورسائےکی طرح عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اسلام آباد میں فوج طلب کرسکتے ہیں، انصار الاسلام یا ملیشیا فورس آئی تو کچل کر رکھ دوں گا، 7 دن کیلئے وزارت داخلہ ہائی الرٹ رہے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہا 5 سال پورے کرے گا، میں نے کہا 5، 4 سیٹوں والے بھی بلیک میل کر رہے ہیں، میرے بیان سے کچھ لوگ ناراض ہوگئے، چودھری ظہور الہٰی اور خواجہ صاحب کے ہم پر احسانات تھے، چودھری شجاعت بھائی ہیں کبھی ان کے خلاف بات نہیں کروں گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 2 دنوں کے بعد عمران خان کی پوزیشن اور واضح ہوجائے گی، اسپیکر صاحب نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس دن اسمبلی کا اجلاس بلانا ہے، 15 مارچ کے بعد وہ فیصلہ کرلیں گے، اپوزیشن کا کام ہی یہی ہے جو وہ اس وقت کر رہی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے ایسی بڑھکیں مارتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو جمہوریت کی طرف جانا چاہیئے مگر وہ انارکی کی طرف جارہا ہے، جو عمران خان کیساتھ کھڑا ہوگا اللہ اور قوم اسکو عزت دے گی، ہم چٹان اور سائے کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، 23 سے 30 مارچ تک بڑے اہم دن ہیں، جو قانون ہاتھ میں لے اسے قانون ہاتھ میں لے گا، اسلام آباد میں 7 دن کیلئے رینجرز، ایف سی طلب کی ہے، ضرورت پڑنے پر اسلام آباد میں فوج طلب کرسکتے ہیں، امید ہے یہ صورتحال پیش نہیں آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close