Featuredپنجاب

ملک دشمنوں کو کراچی میں امن پسند نہیں : علامہ اسدی

لاہور: کراچی میں کافی عرصے کے بعد امن قائم ہوا تھا، مگر ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کرکے امن داو پر لگا دیا گیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کراچی میں شیعہ رہنما و پاسبانِ عزاء کے سیکرٹری جنرل سید سلمان حیدر کی شہادت کی پُرزور انداز میں مذمت کی ہے۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک بار پھر سر اُٹھا چکے ہیں، سانحہ پشاور کے بعد کراچی میں اہم شیعہ رہنما کا قتل منظم سازش کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ملک دشمنوں کو کراچی میں امن پسند نہیں، کافی عرصے کے بعد کراچی میں امن قائم ہوا تھا، مگر ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کرکے امن داو پر لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے ملتِ تشیع کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ سلمان حیدر انسان دوست اور بلا تفریق مذہب و مکتب انسانیت کی خدمت کرنیوالی شخصیت تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ سندھ حکومت فی الفور سلمان حیدر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close