لاہور: پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پرویز الہٰی کو اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے، تحریک عدم اعتمام میں ق لیگ، ایم کیو ایم، بی اے پی اپوزیشن کی حمایت کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ تینوں اتحادی جماعتیں کل آصف زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر (ن) لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی متفق ہوگئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے مشاورت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔