Featuredکھیل و ثقافت
کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 489 رنز کی بڑی برتری حاصل
کراچی: دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنالیے۔
کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہوگئی، آسٹریلیا نے قومی ٹیم کے خلاف 489 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
کراچی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا دکھائی دینے لگا، قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 148 رنز پر آؤٹ ہوکر فالوآن کا شکار ہوگئی تھی۔
میچ کے تیسرے روس پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 408 رنز کے خسارے کے ساتھ 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے اپنی دوسری اننگز شروع کی اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنالیے ۔