Featuredپنجاب

شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے : مفتاح اسماعیل

لاہور: خان کی حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، جانے والی حکومت اگلی حکومت کے لیے ایٹم بم بچھا کر جارہی ہے۔

رہنما ن لیگ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف والوں سے ان کے ابھی تک مذاکرات چل رہے ہیں، انہوں نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی ہے، اس کے فیٹف پر بہت اثرات پڑیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ خان کی حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، ہماری کمپنیوں نے فرٹیلائزر بیرون ملک بھیجنے کی اجازت مانگی جو نہیں دی گئی، مگر ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن کھاد اسمگل کردی گئی جس سے ملک میں بحران آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب کمپنیاں فرنس آئل ملک سے باہر بھیجنا چاہ رہی تھی، دوسری جانب پی ایس او بیرون ملک سے فرنس آئل منگوارہی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close