Featuredاسلام آباد

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:  پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے تمام تر نکات سے بھی اتفاق کیا ہے۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی پی اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے تمام تر نکات سے بھی اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق  آصف زرداری، بلاول بھٹو سےایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات میں صوبائی سطح پرتمام معاملات پراتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد کل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق سے متعلق معاملات کیلئےایم کیوایم کا وفد شہبازشریف سے کل ملاقات کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close