جو غیرت مند ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہوں گے
اسلام آباد : مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں، جو کبھی گھر سے باہر نہیں نکلے تھے، وہ لوگوں سے ملنے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 23 سے 30 مارچ تک بڑا زور دار ہفتہ ہے۔ جوڈو کراٹے کی سیاست ہوگی۔ یہ بھی ہوسکتا ہے عدم اعتماد کے بجائے کچھ اور نکل آئے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس ہورہی ہے، چینی وزیرخارجہ بھی آرہے ہیں۔ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور عمران خان کی طرف ہی آئیں گے۔ کل صبح تک عمران خان کے حق میں اچھا فیصلہ آئے گا۔ جو غیرت مند ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جلسے کرنے میں دیر کی۔ اگر عمران خان پہلے یہ جلسے کرتے تو عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی۔4 ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی بات کر رہے ہیں۔ فضل الرحمان عالم دین ہیں سمجھنا چاہیئے، مولا جٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔ فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے لاٹھیاں بھگو کے رکھی ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ ایسی باتیں کررہے ہیںْ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں۔ جو کبھی گھر سے باہر نہیں نکلے تھے، وہ لوگوں سے ملنے جارہے ہیں۔