Featuredکھیل و ثقافت

کراچی ٹیسٹ جیت کے لیے پاکستان کو 314رنز درکار

کراچی:  آسٹریلیا نے 97 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈکلیئر کردی

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ  کو جیت کیلئے آسٹریلیا نے  پاکستان کو 506 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب کے لیے پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ ہوا اور محض 2 رنز پر پہلے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ امام الحق ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 21 کے مجموعے پر اظہر علی بھی آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم اور عبداللّٰہ شفیق نے شاندار شراکت بنائی جبکہ کپتان نے اپنے کیریئر کی چھٹی اور آسٹریلیا کے خلاف دوسری سنچری بھی مکمل کی۔

دن کے اختتام تک دونوں بیٹرز کے درمیان اب تک 358 گیندوں پر 171 رنز کی پارٹنرشپ ہوچکی ہے۔

کپتان بابر اعظم 102 اور عبداللّٰہ شفیق 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جو پانچویں دن کھیل کا آغاز کریں گے جبکہ آخری دن پاکستان کو جیت کے لیے 314 رنز درکار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close