Featuredپنجاب

پاکستان خطرناک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا : چوہدری شجاعت

لاہور : حکومت اور اپوزیشن ملک کے مفاد میں جلسے منسوخ کریں ، پاکستان اس قسم کی خطرناک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین اپنے کارکنان کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ نہ دکھائیں ، اپوزیشن اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ملک کے مفاد میں جلسے منسوخ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام جلسوں، نمبرز کی سیاست سے سخت پریشان ہیں۔ افرا تفری، بحران کا فائدہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کو ہوگا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے۔ ہمیں چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے ہم نے ملک کیلئے بڑے فیصلے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے کرنا حکومت کا کام نہیں ہے ، دونوں فریقین اپنے کارکنان کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ نہ دکھائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close