Featuredسندھ

ایم کیو ایم کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد اور جمہوری روایات کے مطابق ہوگا

کراچی: ملاقات میں ایم کیو ایم نے حکمراں جماعت کے وفد کو واضح یقین دہانی نہیں کرائی

ذرائع  نے کہا کہ منگل کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم نے حکمراں جماعت کے وفد کو واضح یقین دہانی نہیں کرائی۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل،وفاقی وزیراسد عمر اور علی زیدی شریک تھے۔جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ جمہوریت کے منافی نہ قبول ہوگا نہ اس کا ساتھ دیں گے‘ایم کیو ایم کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد اور جمہوری روایات کے عین مطابق ہی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اپنے فیصلے کا اعلان اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close