لاہور : اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں۔ جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں، لیکن فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں۔ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔
مسلم لیگ ق کے رہنماء نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے۔ حکومت چھوڑی ہے، نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے۔ حکومت کا حصہ ہیں، ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔