Featuredاسلام آباد

سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے

اسلام آباد: سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے ، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج لگا دیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ جانیں اور ان کے حلقے کے لوگ جانیں لیکن یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ وہاں استعمال کیا جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کو اپنے بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے ، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہاؤس میں جو خرید وفروخت ہوئی سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close