Featuredاسلام آباد

سندھ میں گورنرراج کے معاملے پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید  ملاقات میں  وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج کی سمری پیش کریں گے۔

دوسری جانب سندھ میں گورنرراج کے معاملے پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس کی صدارت وفاق وزیرداخلہ شیخ رشید کریں گے۔
 
اجلاس میں سندھ میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سندھ میں امن کی خراب صورتحال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔
 
گذشتہ روز شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنرراج کی تجویز دی تھی ، جس پر وزیراعظم نے بھی گورنر راج کی تجویز کی تائید کی تھی۔
 
ذرائع کے مطابق خسروبختیارنےشیخ رشیدکی گورنرراج کی تجویزکی مخالفت جبکہ بعض حکومتی رہنما سندھ میں گورنرراج لگانے کے حق میں تھے۔
 
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کےخلاف سازش کےشواہدملےہیں، شواہدمیرےپاس ہیں اوروزیراعظم کو بھی پیش کروں گا اور کل دوپہر3بجےاہم پریس کانفرنس کروں گا اور اگر کسی بھی عدالت میں مجھے چیلنج کیا توثبوت سامنے لاؤں گا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close