Featuredاسلام آباد
آج 90کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے : وزیر خارجہ
اسلام آباد : سندھ ہاؤس میں جو ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کےمنافی ہے ، اقتدارکی ہوس کیلئے غیر یقینی صورتحال پیدا کرنیوالوں کونظر ثانی کرنی چاہیے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج 90کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے، اسی طرز سیاست کےخلاف میثاق جمہوریت لایا گیا تھا ، میثاق جمہوریت میں کچھ اصول طے کیے گئے تھے۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنرراج کی تجویز کےحق میں نہیں ہوں، آج وزیر اعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہے ، میں ماضی کے تجربات کی روشنی میں نقطہ نظر پیش کروں گا۔
محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہرممبرباوقارلوگوں کا چنا ہوا ہے اور وہ ضمیر کے مطابق فیصلے کا پابند ہے، فیصلے سے پہلے توقعات کوذہن میں رکھنا ہوگا، جو عوام نے وابستہ کیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں جو ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کےمنافی ہے، پارلیمنٹ کےمحافظوں کےہاتھوں پارلیمنٹ کونقصان پہنچےتویہی کہا جائے گا ، گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔